مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير دفاع عصمت ایلماز نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج کا شام کی سرزمین میں داخل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ترک وزیر دفاع نے ترکی کے 100 فوجیوں کے شام کی سرزمین میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک فوج کا شامی سرزمین میں داخل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی سرزمین سے کل 400 وہابی تکفیری دہشت گرد شام کی سرحد میں داخل ہوئے ہیں جو شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کے ساتھ ملحق ہوگئے ہیں۔ترکی میں مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں دہشت گرد موجود ہیں جو ترکی میں تربیت حاصل کرکے شام میں لڑنے کے لئے جاتے ہیں۔ لیکن ترکی اور سعودی عرب دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ